علی گڑھ، 8 ؍ستمبر((ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے زولوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر اقبال پرویز کو طلبأ یونین کے انتخابات منعقد کرانے کے لئے چیف الیکشن آفیسر مقرر کیا ہے جبکہ ڈاکٹر روحی عابدہ احمد کو ویمنس کالج طالبات یونین کے انتخابات کے لئے چیف الیکشن آفیسر مقرر کیاگیا ہے۔رجسٹرار پروفیسر اصفر علی خاں کے دفتر سے جاری اعلانیہ کے مطابق انتخابات جلد ہی لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر منعقد کئے جائیں گے۔